چوہدی پرویزالہیٰ کابڑا کارنامہ گجرات کوڈویژن کادرجہ دلا دیا۔
اہل گجرات خوشی سے سرشار عوام کادیرینہ مطالبہ پوراہوگیا
پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے اہل گجرات کادیرینہ مطالبہ پوراکرکے اہل گجرات کے دل جیت لیئے۔
گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر گجرات قرار دیا گیا ہے ڈویژن میں3اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد شامل ہیں۔
گورنرپنجاب نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یواے ای میں مقیم اوورسیزکمیونٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کوخراج تحسین
لاہور(اردوویکلی)::۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدی پرویزالہیٰ نے دیرینہ مطالبہ پورا کرکے عوام کے دل جیت لیے، پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا .میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گجرات کو ڈویژن قرار دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پنجاب میں ڈویژن کی تعداد 10ہوگئی ہے پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ قرار دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بھی گجرات کو قرار دیا گیا ہے، ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد شامل ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گجرات میں نیا ڈویژنل ہیڈکوارٹر کمپلیکس بنایا جائے گا، گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا فیصلہ عوام کی فلاح وبہبود کے پیش نظرکیاگیاہے خیال رہے کہ رہنما مسلم لیگ (ق)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا آبائی ضلع بھی گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں مسلم لیگ ق اور ضلع گجرات کی اکثریت کی جانب سے ماضی میں بھی گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔اس سے قبل گجرات گوجرانوالہ ڈویژن کا حصہ تھا جبکہ پنجاب میں ڈویژن کی تعداد 9 تھی جو اب بڑھ کر دس ہوگئی ہے گجرات کو باقاعدہ ڈویژن ۔کا درجہ دینے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
ضل گجرات کے ڈویژن بننے کی خبرپورے یواے ای میں سارا دن موضوع بحث رہی اہل گجرات کی اکثریت نے چوہدری پرویزالہی کے اس سے قبل بھی وزیراعلی دورکے دوران ریسکیو1122کاقیام،یوینورسٹی آف گجرات،انڈسٹریل زونز،مفت تعلیم ،رنگ روڈزکی تعمیرجیسےدیگرتعمیراتی وفلاحی منصوبوں کی تعریف کی جس سے عام آدمی کوفائدہ پہنچا۔اور اس امید کااظہار کیا کہ اس بار بھی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی پورے صوبہ پنجاب اور بالخصوص گجرات کودرپیشمسائل خصوصاً ڈرینج کے مسئلے کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کیونکہ جب بھی زیادہ بارشیں ہوتی ہیں تقریباًہر شہرسیلاب کامنطر نامہ پیش کرتاہے اور کچھ دن قبل گجرات شہر بھی پانی میں پوری طرح ڈوب گیاتھااوراب قومی امیدہے کہ وزیراعلی پنجاب گجرات شہرکے اس بڑے مسئلے کوحل کرکے عوام کواپنی وزارت اعلی کاایک اور تحفہ دیں گے۔ضلع گجرات کوڈویژن قراردینے کے بعد گجرات میں تعمیروترقی کانیادور شروع ہوگا
یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والی ممتازسماجی،سیاسی وکاروباری شخصیت چئیرمین اے ایم گروپ یواے ای /مسقط اومان چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے کہا کہ اہل گجرات کے لیئے نہائت مسرت کادن ہے وزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے گجرات کوڈویژن کادرجہ دلا کر اہل گجرات کے دل جیت لیئے ہیں ممتاز بزنس مین چوہدری الطاف حسین نے کہا کہ گجرات ڈویژن کی خبرسن کر بہت خوشی ہوئی اس سے ضلع گجرات میں مزید ترقی ہوگی۔چوہدری محمدانورنے کہا کہ گجرات کو ڈویژن کادرجہ ملنے سے تعمیروترقی کے نئے باب کھلیں گے۔سی ای اوسگنل جنرل ٹرانسپورٹ رحمت اللہ چوہدری نے کہا کہ ہمارے لیئے بڑی خوشی کامقام ہے یقیناًگجرات کاسرفخر سے بلندہوگیاہے ضلع گجرات کی تعمیروترقی میں چوہدری ظہورالہی شہیدخاندان کاہمیشہ اہم کرداررہاہے۔مینجنگ پارٹنر پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای ورہنما پاکستان مسلم لیگ ق ٹانڈہ چئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن ڈسٹرکٹ گجرات چوہدری شہبازریحانیہ نے کہا گجرات کے ڈویژن بننے کی خبرپورے ضلع گجرات کے باسیوں کے لیئے خوشی کاباعث ہے جس پروزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الہی اور چوہدری مونس الہی مبارکبادکے مستحق ہیں ،چوہدری برادران کے قریبی ساتھی چوہدری مسعودراہی وڑائچ آف کلاچورنے کہا ضلع گجرات کے عوام کے لیئے بہت خوش آئند خبرہے۔امیدہے چوہدری پرویزالہی اپنی وزارت اعلی کے دور میں پہلے کی طرح ترقیاتی کاموں کاجال بچھائیں گے۔صدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ چوہدری خالد حسین آف سدوال کلاں نے کہا ضلع گجرات کے ڈویژن بننے سے ترقی کانیاباب کھلے گا اس سے ضلع کی سیاست پربھی اثرپڑے گا
ٹانڈہ کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزیواےای چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے کہا گجرات کوڈویژن بناکرچوہدری پرویزالہی نے ضلع گجرات کے عوام سے کیاگیاوعدہ پوراکرکے ایک بارپھر اہل گجرات کے سر فخرسے بلندکردئیے ہیں ہم اوورسیزپاکستانیوں کے لیئے بہت خوشی کامقام ہے ،معروف صحافی وبزنس مین سہیل خاورنے کہا کہ ڈویژن بناکرچوہدری پرویزالہی نے ایک اچھاکارنامہ انجام دیاہے اب گجرات کی بیوٹیفکیشن کاکام کرائیں اور عرصہ درازسے درپیش ڈرینج کامسئلہ بھی حل کرائیں۔چوہدری برادران کےمعتمدساتھی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق)چوہدری عمرعباس گوندل آف سرخپورنے کہا کہ گجرات کی ترقی کاسہراشروع سے چوہدری برادران کے سرپرہے ضلع گجرات کوڈویژن کادرجہ دلاکروزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے یہ ثابت کردیاہے کہ وہ اہل گجرات کوکتنی اہمیت دیتے ہیں ہمیں قوی امید ہے کہ ڈویژن بننے سے گجرات میں ترقی کانیادورشروع ہوگاانشااللہ، ۔چوہدری برادران کے ایک اورمعتمدساتھی خاندان کے چشم وچراغ انجینئیرچوہدری شیربہادرآف شاہ پورنے کہا کہ ضلع گجرات میں ترقیاتی کاموں کاآغازچوہدری برادران نے ہی کیاوزیراعلی چوہدری پرویزالہی نےضلع گجرات کوڈویژن کاباقاعدہ درجہ دلاکرگجرات کی ترقی اور گجرات کی سیاست میں ایک نئے دورکاآغازکردیاہے اب انشااللہ جوترقیاتی کام باقی رہ گئے تھے وہ چوہدری وجاہت حسین ،چوہدری حسین الہی اور چوہدری مونس الہی کی قیادت میں جلد پایہ تکیمل کوپہنچیں گے زمبابوے میں مقیم ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والی ممتازسماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرہنزلہ گروپ آف کمپنیززمبابوے ہرارے، چوہدری افتخار احمدبیگہ نے ضلع گجرات کوڈویژن کادرجہ دینے بارے بات کرتے ہوئے کہا اب قوی امید ہے گجرات کے مسائل حل ہونگے اورپورے ضلع گجرات میں ترقیاتی وتعمیراتی کاموں کاآغاز ہوگامیری اور بیگہ فیملی کی جانب سے ضلع گجرات کے باسیوں کوبہت بہت مبارک ہو۔ضلع گجرات کی معروف سیاسی شخصیت ممبرمصالحتی کمیٹی چوہدری ظفرانوردھول خورد نے کہا کہ گجرات کوڈویژن کادرجہ ملنے سے اہل گجرات کادیرینہ مطالبہ پوراہوگیاہے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی سرپرستی میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری مونس الہی حلقہ میں بہت سرگرم ہیں انہوں نے اپنے فنڈز سے بہت سے ترقیاتی کام مکمل کروائے ہیں اور اب امیدہے بہت سے مزیدکام بھی جلد پایہ تکمیل کوپہنچیں گے ۔مینجنگ پارٹنرنیوگجرات ٹرانسپورٹ ابوظہبی چوہدری قیصرولائت گوندل نے کہا ضلع گجرات کوڈویژن کادرجہ دلاکروزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے یہ ثابت کردیاکہ وہ اہل گجرات سے کتنی محبت رکھتے ہیں انہوں نے ہمیشہ گجرات کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیاہے ہمیں امید ہے کہ ممبرقومی اسمبلی چوہدری مونس الہی کنجاہ اور قرب وجوارکے علاقے میں نئے فلاحی وترقیاتی کام جلد شروع کراکے اسے مثالی حلقہ بنادیں گے ۔اہل گجرات چوہدری برادران کے ہمیشہ ساتھ رہے ہیں اور رہیں گے انشااللہ۔