پاکستان کی خواتین نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلیے روانہ

154

پاکستان میں پہلی مرتبہ خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی چیمپئن شپ  کے لیے اردن روانہ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہورہا ہے۔

 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

Advertisement

ٹیم کے کوچ ہارون کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے منتخب ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ٹیم کا انتخاب ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے۔

صدر ای ایف پی صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمن ٹیم پہلی بار کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے، امید ہے  اچھا پرفارم کرے گی۔

Advertisement

صاحبزادہ سلطان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم جنوبی افریقہ  کا تربیتی دورہ کرچکی ہے تاہم ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }