بارسلونا فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں کلب کو 86 ملین پاؤنڈز کا منافع ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کلب انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں کلب کو 86 ملین پاؤنڈز کا منافع ہوا ہے اور اگلے مالی سال کے لیے 240 ملین پاؤنڈز کا منافع متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس موسم گرما میں ہسپانوی کلب بارسلونا نئے کھلاڑیوں کو رجسٹر کرنے سے قاصر تھا کیونکہ لا لیگا کے مالیاتی ضوابط کی وجہ سے پچھلے سال 422 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا تھا۔
تاہم بارسلونا فٹ بال کلب نے کئی اقتصادی لیورز کے ساتھ فنڈنگ کو آزاد کر دیا۔
کلب انتظامیہ کے مطابق بارسلونا نے 2021-22 مالی سال کو 890 ملین پاؤنڈز کے کاروبار کے ساتھ بند کیا۔
Advertisement
کلب پر لالیگا لیگ انتظامیہ کی جانب سے مالی پابندیوں کے باعث اس موسم گرما میں رابرٹ لیوینڈوسکی اور رافینہا سمیت نئے معاہدوں میں تاخیر ہوئی تھی۔
بارسلونا نے اپنے مستقبل کے ٹیلی ویژن کے حقوق اور ان کے میڈیا پروڈکشن یونٹ بارکا اسٹوڈیوز کے حصص فروخت کے لیے پیش کئے ہیں۔
کلب نے گزشتہ ماہ اپنے بارکا اسٹوڈیوز کے اضافی 24.5 فی صد حصص اورفیوس میڈیا کو 84.6 ملین پاؤنڈز میں فروخت کیا، جس سے لا لیگا لیگ کی انتظامیہ کو مطمئن کرنے اور کلب کو کم از کم اپنے کچھ نئے کھلاڑیوں کو رجسٹر کرنے کی اجازت دینے کے لیے کافی آمدنی ہونے کی توقع تھی۔
یاد رہے کہ لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسلونا فٹ بال کلب اپنے چھ میچوں کے بعد 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جو ریال میڈرڈ سے دو پوائنٹس پیچھے ہے۔
Advertisement