سیکیوریٹی بحران کے جائزے کے لیے کینیڈین وفد ہیٹی پہنچ گیا

58

کینیڈا نے ہیٹی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے لیے اپنا ایک وفد ہیٹی بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے ملک کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال اور انسانی بحران کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم ہیٹی بھیجی ہے، کیونکہ امریکہ کیریبین ملک میں بین الاقوامی مسلح افواج بھیجنے کے اقدام کو فروغ دے رہا ہے۔

یہ وفد کینیڈین اور امریکی رہنماؤں کی ملاقات سے قبل ہیٹی گیا ہے جس میں ہیٹی میں بڑھتے ہوئے تشدد کا جائزہ لیا جائے گا۔

کینیڈا کے خارجہ امور کے محکمے نے کہا کہ ایک سرکاری وفد ہیٹی میں موجود ہے جو انسانی اور سلامتی کے بحرانوں کو حل کرنے کے لیے اور ہیٹی کے لوگوں کی مدد کرنے کے اختیارات پر ہیٹی کی حکومت سے بات کرے گا۔

Advertisement

خارجہ امور کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ وفد جسے ’اسسمنٹ مشن‘ کا نام دیا گیا ہے – اس بات پر بھی غور کر رہا ہے کہ “کینیڈا کس طرح بین الاقوامی ردعمل میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ کینیڈا اور بین الاقوامی برادری کو ہیٹی میں خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد پر تشویش ہے اور کینیڈا خاموش نہیں رہے گا.

میلانیا جولی نے مزید کہا کہ جب تک کہ گروہ اور ان کی حمایت کرنے والے ہیٹی کے شہریوں کو دہشت زدہ کرتے ہیں، ہم ان کے ملک میں بحران کے خاتمے کے لیے قانون کی پاسداری کرنے والے ہیٹیوں کی حمایت جاری رکھیں گے.

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جولی اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بات چیت کے لیے کینیڈا کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }