ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

107

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

آٹھویں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کی تقرریوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امپائرز ماریس ایراسمس اور کمار دھرم سینا 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

کرس گیفانی میچ کے ٹی وی امپائر ہوں گے جب کہ پال ریفل فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے، میچ ریفری رنجن مدوگالے فائنل کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جب کہ انگلینڈ بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے 95 فیصد بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

Advertisement

 اس حوالے سے آئی سی سی نے کہا ہے کہ اتوار کو میچ نہ ہو نےکی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ ہوگا۔تاہم پیر کو بھی کسی وجہ سے میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }