ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی فہرست میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

45

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022  کے ممکنہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواران کی فہرست جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں  9 کھلاڑیوں  کو نامزد کیا گیا ہے جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں انگلینڈ کے تین ، پاکستان  اور بھارت کے دو، دو جبکہ سری لنکا اور  زمبابوے کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین  شاہ آفریدی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر، سیم کرن اور ایلکس ہیلز ، بھارت کے   سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی جبکہ  زمبابوے کے سکندر رضا اور سری لنکا کے  ونندو ہسارنگا بھی  اس فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisement

آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کے لیے فینز کے ووٹس بھی شامل کرے گا جس کا آغا ز آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر کردیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }