ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے تیسرے نمبر پر آگئے۔
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام کی پانچویں اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔
جنوبی افریقہ کے ریلی روسو اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ سری لنکا کے پتھم نسانکا کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔
Advertisement
انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز اور جوز بٹلر ایک ایک درجے ترقی سے بالترتیب گیارہوں اور بارہویں نمبر پر آ گئے۔
بولنگ اور آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
بولنگ کی فہرست میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پہلی، افغانستان کے راشد خان دوسری، انگلینڈ کے عادل رشید تیسری، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھی اور انگلینڈ کے سیم کرن پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، افغانستان کے مجیب الرحمان، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی، افغانستان کے محمد نبی دوسری جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
Advertisement
Suryakumar Yadav continues to shine
A host of Australia stars make big gainsThe latest movements on the @MRFWorldwide ICC Men’s Player Rankings ⬇️ https://t.co/3WOEsj9HrQ
— ICC (@ICC) November 23, 2022
Advertisement