نیپالی کھلاڑی کو ملتانی حلوہ پسند آگیا

100
نیپالی کھلاڑی کو ملتانی حلوہ پسند آگیا

پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی حلوہ پیش کیا، جو نپیالی کھلاڑی کو بہت پسند آیا۔

اس موقع پر فہیم اشریف کا کہنا تھا کہ ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے۔

نیپالی کھلاڑی پرتیش نے کہا کہ ملتانی حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے اس کا الگ ہی ذائقہ ہے، کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کھلائیں گے۔

نیپالی کھلاڑی نے حلوے کے مزے لیتے لیتے راز کی بات پوچھی کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے۔ اس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا میرا اندازہ ہے معلوم نہیں کپتان کیا کریں گے۔

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }