ریزرو ڈے میچ، کولمبو میں تیز بارش کا سلسلہ رک گیا

65
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کولمبو میں تیز بارش کا سلسلہ رک گیا جبکہ ہلکی بوندا باندی جاری ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔

ہلکی بوندا باندی کی  وجہ سے گراؤنڈ میں کورز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }