دشمن احتجاجی مظاہروں سے فائدہ اٹھانے کی سازش کر رہا ہے، ایران

85

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے کہا ہے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کے لیے مظاہروں کو استعمال کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں ایک مرتبہ پھر احتجاجی مظاہرے زور پکڑ رہے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی عمومی طور پر دشمن کا لفظ امریکا اور اسرائیل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ٹیلیوژن پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ خامنائی کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ دشمن اب انٹرنیٹ، پیسوں اور کرائے کے فوجیوں کے ذریعے نفسیاتی ذرائع سے لوگوں کو ایران کے خلاف بھڑکانے کی اُمید رکھتا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں ایران کے کئی شہروں میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ 23 مئی کو جنوب مغربی شہر آبادان میں ایک زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس واقعے میں کم از کم 37 افراد کی ہلاکت کے بعد مظاہرین نے نااہل سرکاری اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement

سپریم لیڈر خامنائی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور مغرب نے ماضی میں بھی غلط اندازے لگائے اور وہ آج بھی غلط اندازے لگا رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ایرانی قوم کو ملک کی مخالفت پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

ایران 2018ء میں عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کے بعد سے اقتصادی طور پر مشکل حالات سے نبرد آزما ہے جبکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے ایرانی معیشت مزید کمزور ہوئی ہے۔

ایران کو سب سے شدید احتجاجی مظاہروں کا سامنا 2019ء میں کرنا پڑا تھا جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اُس وقت مظاہروں میں کم از کم 400 افراد مارے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }