برطانوی و اسرائیلی وزیر فلسطینی حملے کا سائرن بجتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے

104

برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی کے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کے دوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگا۔

سائرن بجتے ہی جیمز کلیورلی اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن پناہ کے لیے عمارت کی طرف دوڑنے لگے۔

 برطانوی، اسرائیلی رہنماؤں کی پناہ کے لیے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی، جیمز کلیورلی اسرائیل کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 سو سے اوپر ہوگئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں، اسرائیل نے پورے غزہ کی بجلی بند کر دی، بجلی بند ہونے کے بعد غزہ کے اسپتال نے پوری دنیا سے ہنگامی مدد کی اپیل کردی۔

مصر کی معروف درس گاہ جامعہ الازہر نے غزہ پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے چہرے پر سیاہ دھبہ قرار دے دیا۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی شہر عسقلان کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت اشدود، سیدروت پر بھی راکٹوں سے حملہ کر دیا، حملوں کے بعد تل ابیب کا بن گوریان ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے دیگر شہروں میں کئی اہداف کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا، پانچ روز میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہوگئی، 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

یورپی کمیشن کی سربراہ نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو جنگی اقدام قرار دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }