خطے کی جنگ میں توسیع نہیں چاہتے، ایران

21
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی (فائل فوٹو)
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی (فائل فوٹو)

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ خطے کی جنگ میں توسیع نہیں چاہتے۔ جو جنگ میں توسیع نہیں چاہتے ہیں انہیں اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ 

تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ جنگ میں توسیع کے خواہشمند کھلے عام کہہ رہے ہیں، ابھی جنگ بندی کا وقت نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کھلے عام صہیونی حکومت کو فوجی امداد اور ممنوعہ ہتھیار دیے جا رہے ہیں۔ غزہ میں جنگی جرائم رُکنے اور محاصرہ ختم ہونے سے ہی جنگ میں توسیع کو روکا جا سکتا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ جنگ میں توسیع سے بچاؤ صہیونی حکومت اور امریکا کے رویے پر منحصر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }