ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ:شان مسعود کی بہترین بلے بازی کا سلسلہ جاری

63

شان مسعود نے اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف  ڈربی شائر کو فتح دلائی انہوں نے نے صرف 32 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لیسٹر شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنائے،ڈربی شائر کے جیروج اسکرم شا نے جلد ہی ایرون للی اور بین مائیک کی وکٹ حاصل کی اور لیسٹر شائر کو اس بڑی کامیابی سے روک دیا۔

لیسٹر شائر کی جانب سے ایرن  للی نے سب سے زیادہ 41 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔

ڈربی شائر کے گیند بازوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا جب ہر باؤلر نے آٹھ سے اوپر کی اکانومی کے ساتھ بولنگ کی ، ہیڈن کیر اور جارج اسکرم شا نے دو دو جبکہ مارک واٹ اور ایلکس ہیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ڈربی شائر کی جانب سے 182 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش شان مسعود نے کی جنہوں نے اپنی اننگز میں صرف ایک چھکا لگانے کے باوجود 228 کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }