حاجی محمد یسین کی جانب سے ثاقب قریشی کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ کااہتمام

معروف سماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت

14

حاجی محمد یسین کی جانب سے ثاقب قریشی کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ کااہتمام

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں اورمعروف سماجی شخصیات کی شرکت

دبئی (اروویکلی)::یواے ای میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین چئیرمین پاکستان سپرمارکیٹس گروپ آف کمپنیزیواے ای ،النواب ریسٹورنٹس ،راحت بیکرزعجمان ،حاجی محمدیسین  کی جانب سے پاکستان سے دبئی کے دورہ پر آئے ہوئے اپنے دیرینہ دوست،  ثاقب قریشی امیدواربرائے چئیرمین یوسی کرنب الیاس مندرہ کے اعزاز میں النواب ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف گرینڈ عشائیہ تقریب کااہتمام کیا،جس میں چیئرمین مسلم لیگ ن یواے ای  ، غلام مصطفی مغل ، صدرپی ایم ایل(ن) غوث قادری،جنرل سیکرٹری راجہ عابد، فہیم الرشید،پاکستان میں ون ڈالر کے مشہور بزنس مین عرفان اقبال پوڑ،سجاد احمدچیمہ،عامربشیر،مرزاظفر،سینیئرصحافی بزنس مین سہیل خاور، نعیم رشید، ثاقب منصور،چوہدری جمیل اور دیگرمعروف شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پرمیزبان تقریب حاجی یسین صاحب نے کہاکہ ثاقب قریشی ہمارے چھوٹے بھائیوں جیسے ہیں آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ ہم سب دوست اکٹھے ہوئے ،گزشتہ کئی دنوں سے ہمارے بھائی ثاقب قریشی سے پیار کرنے والے دوستوں کی جانب سے دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے سب دوستوں نے لطیفہوں اور مشاعرہ سے ماحول کو گرمائے رکھا سیاسی حوالے سے ثاقب قریشی صاحب کا الیکشن بھی زیر بحث رہا سب دوستوں کا کہنا تھا ثاقب کے عوامی خدمت کا جو جذبہ رکھتے ہیں اللہ تعالی ضرور انہیں کامیاب کریگاہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ثاقب قریشی نے میزبان عشائیہ تقریب حاجی محمدیسین کی پرتکلف اورپرخلوص دعوت پرانکاتہہ دل سے شکریہ اداکیا اور دیگردوست احباب کی شرکت پرشکریہ اداکیا۔ بعد ازاں حاجی محمدیسین صاحب کے کاروبار کی مزیدترقی و کامیابی اورپاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }