کس طرح مشین لرننگ سپر کروز کو ہر روز بہتر بناتی ہے۔

جی ایم سی سیرا ای وی ڈینالی ان متعدد جی ایم گاڑیوں میں سے ایک ہے جو سپر کروز ہینڈز فری ڈرائیورکومدد فراہم کرتی ہیں—حتیٰ کہ ٹریلر کھینچتے وقت بھی
جب ٹیکنالوجی بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتی ہے تو اس کے پیچھے موجود غیر معمولی انجینئرنگ کو نظر انداز کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ جی ایم کی سپر کروز ہینڈز فری ڈرائیور اسسٹنس ٹیکنالوجی کا مقصد بھی یہی ہے۔ سپر کروز کو درست لین اسینٹرنگ، ہموار لین تبدیلی، ڈرائیور کی ہدایات پر ردِعمل اور اسٹیئرنگ کنٹرول کو مؤثر انداز میں انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ان تمام جدید صلاحیتوں کو ایک واحد،معیاری سافٹ وئیریونٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جسے یونیفائیڈ لیٹرل کنٹرولر کہا جاتا ہے۔ اس نظام کے اندر، جی ایم کے انجینئرز نے مشین لرننگ الگورتھمز پر مبنی ایک خود سیکھنے والا نظام تیار کیا ہے جو گاڑی کی حرکیات اور کنٹرولز کو مسلسل بہتر بناتا ہے۔ یہ الگورتھمز فوری فیصلے کرتے ہیں تاکہ زیادہ مؤثر اور ہموار ڈرائیونگ ممکن ہو سکے
تصور کریں کہ آپ سپر کروز فعال حالت میں گاڑی چلا رہے ہیں اور بائیں لین میں جانے کے لیے ٹرن سگنل دیتے ہیں۔ سپر کروز گاڑی کو بائیں لین میں منتقل کرنا شروع کر دیتا ہے۔ لیکن اگر آپ اچانک اپنا ارادہ بدل کر موجودہ لین میں ہی رہنا چاہیں اور دائیں جانب سگنل دیں، تو سپر کروز فوری طور پر گاڑی کو اصل لین کے مرکز میں واپس لے آتا ہے۔ یہ بظاہر ایک آسان عمل لگتا ہے، مگر اس کے پیچھے پیچیدہ اور تیز رفتارکیلکولیشن ہوتی ہے
ڈرائیور کے اعتماد اور آرام کو برقرار رکھنے کے لیے سپر کروز کو قدرتی انداز میں حرکت کرنا ضروری ہے، خاص طور پر جب ڈرائیونگ بغیر ہاتھ استعمال کیے کی جا رہی ہو۔ اس مقصد کے لیے یونیفائڈ لیٹرل کنٹرولر بیک وقت متعدد ڈیٹا ذرائع کا تجزیہ کرتا ہے، جن میں لیڈار میپ ڈیٹا سے سڑک کا خم، کیمروں سے لین کی ساخت، موجودہ رفتار، گاڑی کا وزن، موسمی حالات اور اردگرد کی گاڑیوں کا رویہ شامل ہے—اور یہ سب کچھ صرف چند سیکنڈز میں
سپر کروز کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ ٹریلر کھینچتے ہوئے بھی عین مطابق ہینڈز فری لین سینٹرنگ برقرار رکھتا ہے، جس کی اس وقت صنعت میں بے مثال صلاحیت ہے اور منتخب جی ایم گاڑیوں پر دستیاب ہے۔ جب ٹریلر منسلک ہوتا ہے تو یونیفائڈ لیٹرل کنٹرولر حقیقی وقت میں اضافی وزن اور اس کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیئرنگ کنٹرول کو بہتر بناتا ہے، تاکہ گاڑی اور ٹریلر دونوں محفوظ طریقے سے لین کے مرکز میں رہیں۔
یہ خود سیکھنے والا نظام ریئل ٹائم سینسر ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے، جوسپر کروز کو مزید درست فیصلے کرنے اور فعال ایڈجسٹمنٹ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کا اعتماد اور آرام بڑھتا ہے، اور نظام مختلف گاڑیوں، ڈرائیورز اور ماحولیاتی حالات کے مطابق خود کو ڈھالتا ہے
ٹریلر کے ساتھ ڈرائیونگ کے دوران، لین کے اندر گاڑی اور ٹریلر کو درست طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے مضبوط لیٹرل کنٹرول نہایت اہم ہوتا ہے۔ یہ ماڈل سیکھتا ہے کہ ٹریلر گاڑی کے اسٹیئرنگ ردِعمل کو کس طرح متاثر کرتا ہے اور یونیفائیڈلیٹرل کنٹرولر کے ساتھ مل کر اسٹیئرنگ کنٹرول کو بہتر بناتا ہے۔ یہی ٹیکنالوجی آن اسٹار کے ذریعے فعال سپر کروز کو منتخب ٹرمز پر 13 سے زائد گاڑیوں تک وسعت دیتی ہے، اور مزید ماڈلز میں شامل کی جا رہی ہے۔ چاہے گاڑی کا سائز، شکل یا وزن کچھ بھی ہو،یونیفائیڈلیٹرل کنٹرولر اور خود سیکھنے والے الگورتھمز پیچیدگی کو کم کرتے ہوئے محفوظ، مستقل اور قابلِ اعتماد ہینڈز فری ڈرائیونگ فراہم کررہے ہیں۔
نوٹ: ٹریلر کے ساتھ ڈرائیونگ کے دوران خودکار لین چینج اور لین چینج آن ڈیمانڈ دستیاب نہیں ہیں
گاڑی چلاتے وقت اور سپر کروز استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ مکمل توجہ رکھیں۔ ہاتھ میں پکڑنے والا کوئی آلہ جسیے (موبائل) وغیرہ استعمال نہ کریں۔ آن اسٹار سپر کروز کا فعال پلان یا ٹرائل درکار ہے۔ شرائط لاگو ہوتی ہیں
تفصیلات کے لیئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
https://www.onstarabia.com/en/services/super-cruise ۔