ایرانی بیلسٹک میزائلوں کا سلسلہ، اماراتی فضائی دفاع متحرک

مصفح ایندھن ٹرمینل اورفجیرہ آئل انڈسڑتی زون پر ڈرون حملہ ناکام، آگ پر فوری قابو پا لیا گیا۔

35

ایرانی بیلسٹک میزائلوں کا سلسلہ، اماراتی فضائی دفاع متحرک

مصفح ایندھن ٹرمینل اورفجیرہ آئل انڈسٹری زون میں ڈرون ملبے سے لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا

ابوظہبی ؍فجیرہ (اردوویکلی)::وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام اس وقت ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے ایک سلسلے کو روکنے کے لیے متحرک ہیں۔وزارت کے مطابق قومی فضائی حدود کے تحفظ اور ملک بھر میں شہریوں اور مقیم افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہیں۔

جبکہ ابوظہبی کے متعلقہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ مصفح میں واقع ایندھن ٹینک ٹرمینل کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی ٹرمینل کی آپریشنل سرگرمیوں پر کوئی اثر پڑا ہے۔

اسی طرح فجیرہ کے متعلقہ حکام نے اعلان کیا ہے کہ فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آج صبح لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ آگ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ایک ڈرون کو کامیابی سے روکنے کے بعد گرنے والے ملبے کے نتیجے میں بھڑکی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ بجھانے کے بعد علاقے میں معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں اور آپریشنز حسبِ معمول جاری ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع ابلاغ اور مستند چینلز پر انحصار کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }