داؤدی بوہرہ کمیونٹی نے ہلال احمرامارات اتھارٹی کو2لاکھ درہم عطیہ کاچیک پیش کیا
داؤدی بوہرہ کمیونٹی نے ہلال احمرامارات اتھارٹی کو2لاکھ درہم عطیہ کاچیک پیش کیا۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::چند روزقبل یواے ای میں مقیم داؤدی بوہرہ کمیونٹی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران خیراتی اقدامات کی حمایت میں امارات ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کو 200,000 درہم عطیہ کاچیک پیش کیا۔یہ تعاون پورے متحدہ عرب امارات میں سخاوت، ہمدردی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کے جذبے کے لیے کمیونٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ داؤدی بوہرہ کمیونٹی یواے ای کے ممتازرہنما جناب شیخ حیسن بھائی نے کمیونٹی کی دیگرمعزز شخصیات سیفی روپاوالا،یوسف عبدالحسین،معیزفخرالدین ،مرتضی پوناوالا کے ہمراہ دولاکھ درہم کاچیک ایمیریٹس ریڈکریسنٹ اتھارٹی کے نمائندہ کوپیش کیا۔