کمار سنگاکارا کا ڈبلن ایئرپورٹ پر آئرش ایئرلائن کی جانب سے امتیازی سلوک کا الزام

16

سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے ڈبلن ایئرپورٹ پر آئرش ایئرلائن ریان ایئر کے عملے کے مبینہ نامناسب اور امتیازی رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

48 سالہ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہیں اہل خانہ کے ہمراہ سفر کے دوران ایئرلائن کے گیٹ عملے کے رویے سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

سنگاکارا کے مطابق عملے کے بات کرنے کا انداز، طریقہ کار میں بے ضابطگیاں اور دھمکی آمیز رویہ کسی بھی مسافر کے لیے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے اسے ڈبلن میں اپنا پہلا ناخوشگوار تجربہ قرار دیا تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات بیان نہیں کیں۔

ان کی پوسٹ پر سری لنکن شہری سنجیوا ویراوارنا نے بھی ردعمل دیتے ہوئے بیرون ملک امتیازی سلوک کے اپنے مبینہ تجربات شیئر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں طویل عرصے تک رہنے اور سفر کرنے کے دوران انہیں ایسے رویوں کا سامنا رہا ہے۔

اس پر سنگاکارا نے جواب دیا کہ اس طرح کے واقعات کا ذاتی طور پر سامنا کرنا واقعی پریشان کن ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سنگاکارا نے سری لنکا کی جانب سے 134 ٹیسٹ، 404 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

واقعے پر تاحال ریان ایئر کا باضابطہ ردعمل سامنے آنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }