چیئرمین پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

10

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور عہدیداروں کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا ایجنڈا پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اعتماد اور حمایت سے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے اور سہیل آفریدی ہی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں اور رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی یا تبدیلی سے متعلق اجلاس بلانے پر پابندی عائد ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں اور عہدیداروں کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی ایجنڈا پیش کرنے سے روک دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی یا تبدیلی سے متعلق کسی تجویز یا بحث کی اجازت نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوا کسی کو متبادل وزیراعلیٰ نامزد کرنے یا فیصلہ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے فیصلے تمام پارٹی ارکان کے لیے حتمی اور پابند ہوں گے، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حیثیت برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری ہے۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان اور عہدیداروں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }