پاکستان ویمن ٹیم کو سری لنکا کیخلاف آخری ٹی20 میچ میں کامیابی مل گئی

17

پاکستان ویمن ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں کامیابی مل گئی جبکہ میزبان ٹیم نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

دمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا ویمن نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 6 وکٹوں پر 113رنز بنائے تھے۔

پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو 4وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم کی طرف سے عائشہ ظفر نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ منیبہ نے 19، شوال نے 21، ام ہانی نے 8 اور سائرہ جبین نے 12 رنز بنائے۔

ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }