احمد پور شرقیہ:
احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے میں قلعہ ڈیراوڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے ہونے والے شدید تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ 28 سالہ ناصر اور 25 سالہ خالد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔