لامین یامال کی گرل فرینڈ کی ’بری خبروں‘کی پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا

9

اسپین سے تعلق رکھنے والی معروف فیشن اور بیوٹی انفلوئنسر انیس گارشیا نے اپنی تازہ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

بارسلونا اور اسپین کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار لامین یامال کے ساتھ تعلقات کے باعث شہرت حاصل کرنے والی انفلوئنسر کی مبہم پوسٹ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔

21 سالہ انیس گارشیا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے ہسپانوی زبان میں لکھا، ’اس ہفتے میرے پاس اتنی بری خبریں ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا آپ کو کیا بتاؤں۔‘ اس مختصر مگر پراسرار پیغام کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس معاملے کی طرف ہے۔

انیس گارشیا کا نام اس وقت عالمی سطح پر نمایاں ہوا جب وہ اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں میں آئیں۔ یورپی فٹبال ٹورنامنٹ کے آغاز پر ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 75 ہزار تھی، لیکن اسپین کی کامیابی اور لامین یامال کے ساتھ ان کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 40 لاکھ تک جا پہنچی۔

سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے سے قبل بھی انیس گارشیا معروف برانڈز کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔ وہ YSL Beauty سمیت کئی عالمی برانڈز کی تشہیری مہمات کا حصہ رہ چکی ہیں، جبکہ ان کا اپنا فیشن لیبل Coco Dress Line بھی مقبول ہے۔

لامین یامال کے ساتھ ان کے تعلقات نے اس وقت زیادہ توجہ حاصل کی جب دونوں کو اسپین کی کامیابی کے بعد میدان میں ایک ساتھ جشن مناتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد سے مداح ان کی ہر سوشل میڈیا سرگرمی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اگرچہ بعض ناقدین نے ان پر شہرت حاصل کرنے کے لیے سابقہ تعلق ختم کرنے جیسے الزامات بھی عائد کیے، تاہم انیس گارشیا نے ایک انسٹاگرام لائیو سیشن میں ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خودمختار ہیں اور کسی بھی قسم کی بے وفائی یا ذاتی مفاد کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انیس گارشیا کی حالیہ پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کئی افراد اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آخرکار ان ’بری خبروں‘ کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھائیں گی یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }