سوشل میڈیا نے بچوں کیساتھ بڑوں کی زندگیاں بھی بدل دیں

9

کراچی:

سوشل میڈیا،جدید ٹیکنالوجی،وائے فائی کی سہولت نے بچوں بزرگوں کی زندگیوں کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے،ماضی میں اسمارٹ ٹی وی سینما کا رجحان پایا جاتا تھا ،ٹی وی خاندان کے ہر فرد کو اکٹھا بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا تھا لیکن اسمارٹ فونز نے انسانی زندگی کی ثقافت کو بدل کر رکھ دیا.

ایک بزرگ خاتون مختار بیگم کا کہنا ہے انھوں نے اپنے بیٹے سے بڑی اسکرین والے فون کی فرمائش کی،اب اپنے فون پر بہت زیادہ وقت گزارتی ہوں،اسکرولنگ کرتے وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں رہتا، قرآن پاک کی تلاوت اور نماز کے بعد فارغ اوقات میں اسمارٹ فون میری زندگی کا حصہ ہے. 

ایکسپریس سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پوتے مجھے کہتے کہ آپ ہر وقت فون دیکھتی ہیں اور ہمیں منع کرتی ہیں تو میرے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا.

سروے کے مطابق 2002ء سے 2026ء میں پچاس برس سے یا اس سے زیادہ عمر کے اْن افراد میں شامل ہیں، جو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں،نجی ہسپتال میں کام کرنیوالی نرس مریم کا کہنا ہے کہ رات کو نائٹ ڈیوٹی کے دوران فری ٹائم میں سوشل میڈیا سے خبریں اور فیشن کی ویڈیوز دیکھتی ہوں کچھ دن قبل اس کا استعمال محدود کر دیا لیکن وقت نہیں گزرتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }