آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 15 باغ 2 کے 9 اور ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ری پولنگ کا فیصلہ ریٹرننگ افسران کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا۔ دونوں حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر 15 اگست 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ایل اے 15 باغ 2 کے 213 میں سے 204 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے، جبکہ ایل اے 16 باغ 3 کے 186 میں سے 172 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔
ایل اے 15 باغ 2 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 114، 135، 143، 144، 145، 146، 147، 148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ایل اے 16 باغ 3میں ولنگ اسٹیشن نمبر 28، 29، 40، 49، 50، 51، 77، 91، 109، 110، 111، 112، 143 اور 149 پر ری پولنگ ہوگی۔