فیفا ورلڈ کپ کی تقریب کے دوران نماز کا وقفہ
اسلامی ملک قطر نے نماز کے وقفے کے لیے فٹبال کے عالمی میلے کی تقریب کو روک دیا۔
گذشتہ روز قطر میں دنیا کے مہنگے ترین فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہوا جس میں دنیا بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے درمیان 64 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا بھی رہا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا جب کہ قطر نے اسلامی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نماز کے دوران تقریب کو ہی روک دیا۔
تقریب کی ایک ویڈیو غیر ملکی اسپورٹس جرنسلٹ رابرٹ کارٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں نماز کے وقفے کا اعلان سنا جاسکتا ہے۔
FIFA fan fest in Qatar pauses event for Islamic prayer time.
Advertisement
Visitors are getting a unique opportunity to see what Islam is really all about behind the Islamophobic western narratives.#Qatar #WorldCup #Qatar2022 pic.twitter.com/3vokZoN9Xf
— Robert Carter (@Bob_cart124) November 19, 2022
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب پوری آب و تاب کے ساتھ جاری تھی کہ اچانک میزبان نے اعلان کیا کہ تقریب کو نماز کے لیے روکا جارہا ہے۔
میزبان کا کہنا تھا کہ نماز کے مختصر وقفے کے بعد پروگرام میں مزید دلچسپ چیزیں پیش کی جائیں گی جب کہ وائرل ویڈیو پر اب تک ہزاروں صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے بعد گذشتہ روز میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں قطر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس میچ میں ایکواڈور نے 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی جب کہ قطر کے اسٹار کھلاڑی الموز علی اور کپتان حسن الحیڈوس بھی ناکام رہے۔
Advertisement