کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟

20

کراچی میں 3 روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ آج سے جمعرات تک شہر میں سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر تک بڑھ سکتی ہے جس کے سبب موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ اس دوران صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی یا پھوار ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }