ایرانی وزیرِ خارجہ کی لبنان میں حزب اللّٰہ کے سربراہ سے ملاقات

94
فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا
فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا

ایران کے وزیرِ خارجہ کی لبنان میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی حکومت نے ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے دورہ بیروت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ ان کا دورہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچنے پر لبنانی حکام کے ساتھ ساتھ حماس اور اسلامی جہاد کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا تھا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ایرانی وزیرِ خارجہ کا حزب اللّٰہ کی طرف ممکنہ اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں نیا محاذ کھلنا ممکنہ حقیقت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }