آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیدی

17

پاکستان اوور 60 ٹیم نے آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں میزبان کینیڈا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق  کینیڈا کے شہر مسیساگا میں جاری ایونٹ میں پہلے بیٹنگ کی دعوت پر کینیڈا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کپتان گراہم کاسٹانہیرو نے سینچری اسکور کرتے ہوئے 118 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاروق کرمانی نے 22 رنز بنائے، کینی گردھاری17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے سید ظفر علی نے3، محفوظ اللہ خان نے 2 جبکہ جعفر قریشی اور صغیر عباس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان  نے پانچ وکٹیں گنوا کر 37.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ ساجد علی نے 62 اور مظہر حسین نے 60 رنز بنائے۔ دونوں نے ابتدائی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔

محمد اشرف پکھالی نے 30 رنز بنائے، صغیر عباس نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

گراہم کاسٹانہیرو نے 2 جبکہ سریش نائر، مکیش نارولا اور کینی گردھاری نے 1، 1 کھلاڑی کو چلتا کیا۔

گراہم کاسٹانہیرو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

دیگر میچز میں جنوبی افریقا نے سری لنکا، آسٹریلیا نے آئی ایم سی ایمرجنگ الیون، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ نے بھارت اور نیوزی لینڈ نے امریکا کو شکست دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }