فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں

15

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے دورے سے قبل سپہ سالارِ پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس گفتگو میں صدرٹرمپ کی جانب سے بنیادی درخواست یہ تھی کہ پاکستان اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کرے۔

رائٹرز کے بقول مصدقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یہ رابطہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کیا تھا۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر آج (پیر کے روز) وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں۔ یہ دورہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ایک پاکستانی ذریعے نے رائٹزر کو بتایا کہ دورۂ ایران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے قریبی حلقوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے علاوہ سعودی عرب پر ایران نواز حوثی جنگجوؤں کے حالیہ حملوں اور پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں رواں سال کے وسط میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والا عبوری امن معاہدہ غیر مؤثر ہوگیا تھا اور فریقین نے ایک بار پھر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }