دبئی میں زمین ڈاٹ کام کے زیراہتمام پاکستان پراپرٹی شوکے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد۔
زمین ڈاٹ کام ہفتہ رواں میں اپنے سالانہ پراپرٹی شو کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے زیادہ اور سستے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نمایاں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ۔
دبئی(پریس ریلیز):: پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ادارہ زمین ڈاٹ کام ایک بار پھر 10 اور 11 ستمبر کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ گزشتہ ہونے والے پراپرٹی شوز میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اورپاکستان پراپرٹی شو2022 ایونٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور دیگر بڑے شہروں سمیت ملک بھر سے شامل پراجیکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دو روزہ ایونٹ میں پورے پاکستان سے 60 سے زائد نامور بلڈرز اور ڈویلپرز اپنے پراجیکٹس کی نمائش کریں گے اورزمین ڈاٹ کام کے پراجیکٹس سمیت مجموعی طور پر 200 سے زائد منصوبے پیش کیے جائیں گے۔ تقریب میں دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بطی بن مجرن، قائم مقام سفیر سفارت خانہ پاکستان امتیاز فیروز گوندل اورمتحدہ عرب امارات اورپاکستان کی اہم کاروباری شخصیات شرکت کریں گی چیف ایگزیکٹوآفیسرزمین ڈاٹ کام ذیشان علی خان، چیف ایگزیکٹوآفیسر ای۔ایم۔پی۔جی عمران علی خان، ہیڈ آف مینا ریجن حیدرعلی خان، کنٹری ہیڈ احمد بھٹی سیمت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینیجمنٹ کے ممبران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
ایونٹ کے دوران "پاکستان میں رئیل اسٹیٹ بہترین سرمایہ کاری کیوں ہے” کے عنوان سےایک پینل ٹاک کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جولوگوں کوپاکستان میں پراپرٹی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے منافع بخش پہلو سے آگاہ کرے گا۔ یاد رہے اوورسیز پاکستانی متحدہ عرب امارات میں دوسری بڑی کمیونٹی ہیں، جن کی آبادی تقریباً 16لاکھ کے قریب ہے۔ جو کہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اہم شراکت دار ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں ان کی شراکت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اس اضافے کی ایک بڑی وجہ زمین ڈاٹ کام ہے کیونکہ اس پلیٹ فارم نے غیر ملکیوں کو پراپرٹی خریدنے اور سرمایہ کاری کے لیے شفاف اور قابل اعتماد ذریعہ فراہم کیا ہے۔
یہ شعبہ مستحکم شرح سے ترقی کر رہا ہے، پچھلے سال مکانات، پلاٹس اور رہائشی املاک کی فی مربع فٹ قیمت میں بالترتیب %،13.56، %17.4، اور%19.83 اضافہ ہوا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق، پچھلے سال اس کے ویب پورٹل پر آنے والوں کی مجموعی تعداد میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں سے تقریباً 30 فیصد اوورسیز پاکستانی تھےاوراکثریت کا تعلق خلیجی ممالک سے تھا۔
ملک بھر میں اب ہائی رائزبلڈنگزاور اپارٹمنٹس میں رہنے کا رجحان بڑھ رہا ہےجو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بھر پور سرمایہ کاری اورزیادہ سستے مواقع فراہم کرتا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا حالیہ ‘روشن اپنا گھر’ اقدام ایک اور فائدہ مند پروگرام ہے جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسان ماہانہ اقساط میں ہاؤسنگ فنانس حاصل کرنے کے لیے آسان مواقع فراہم کرنا ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے حالیہ معاشی حالات نے سرمایہ کاروں اور پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی خریداری کو مزید سازگار بنا دیا ہے، جو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں لوگوں کے لیے ایک اور پرکشش آپشن ہے۔پاکستان پراپرٹی شو نہ صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی راہیں پیش کرے گا بلکہ یہ کسٹمرز کو ماہر سیلز نمائندوں کی جانب سے مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہی فراہم کرے گا