کراچی:
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا النور سوسائٹی بلاک 18 کے فلیٹ میں نقب زنی کی واردات، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم فلیٹ کا تالا کاٹ کر اندر داخل ہوا اور کمرے کی الماری میں رکھی 3 لاکھ روپے نقدی، سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کرلی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اکیلے عمارت میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے فلیٹ میں تقریباً 10 منٹ تک واردات کی اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ ملزم کی شناخت کے لیے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔