برمنگھم: گھر میں دھماکا سے کئی افراد زحمی

57

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے میں واقع مکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر تباہ جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے کنگ اسٹینڈنگ میں ڈلچ روڈ پر واقع مکان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیا گیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان میں دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم زور دار دھماکے کے بعد مکان میں شدید آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ دھماکے سے  مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ قریب واقع دیگر کئی مکان بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کو نکالا جا رہا ہے اور لوگوں کو علاقے سے نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }