پی آئی اے کا بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی معیارات پر عملدرآمد کا اہم سنگ میل عبور کرلیا

16

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی معیارات پر عمل درآمد کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مسلسل 12 ویں مرتبہ آئی او ایس اے رجسٹریشن کی کامیاب تجدید کرا لی اور رسک بیسڈ آئی او ایس اے آڈٹ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن 11 ستمبر 2028 تک مؤثر رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئی او ایس اے آڈٹ کے دوران قومی ائیرلائن کے فلائٹ آپریشنز، کیبن آپریشنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو آپریشنز سمیت مختلف شعبوں میں سیفٹی اور آپریشنل معیارات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلسل 12 ویں مرتبہ آئی او ایس اے رجسٹریشن کی تجدید پی آئی اے کے بین الاقوامی سیفٹی، سیکیورٹی اور آپریشنل معیارات پر عمل درآمد کے عزم کی عکاس ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اس کامیابی کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیفٹی اور آپریشنل معیار میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے جبکہ اس کامیابی کے حصول میں پی آئی اے کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }