آئی سی سی ایل سیزن 2: یو اے ای کی کارپوریٹ کمیونٹی کو کرکٹ کے ذریعے متحد کرنے کی تیاریاں

14

آئی سی سی ایل سیزن 2: یو اے ای کی کارپوریٹ کمیونٹی کو کرکٹ کے ذریعے متحد کرنے کی تیاریاں۔

دبئی/عجمان(اردوویکلی):: انفینٹی کارپوریٹ کرکٹ لیگ  سیزن 2 متحدہ عرب امارات کی معروف کارپوریٹ تنظیموں کو کرکٹ، نیٹ ورکنگ اور کاروباری روابط کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے تیار ہے۔ لیگ کے بانی مزمل شیخ (موزی) اور شریک بانی شہزاد احمد ہیں۔
دبئی کے پنڈی بوائز ریسٹورنٹ میں منعقدہ افتتاحی تقریب اور لائیو ڈرا کے بعد آئی سی سی ایل سیزن 2 کے لیے آٹھ کارپوریٹ فرنچائزز کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔
سیزن 2 میں شریک فرنچائزز میں شامل ہیں: سعودی جرمن ہیلتھ، آرامیکس، ایکس اے ڈی ٹیکنالوجیز، فلائی لائٹ گروپ، عجمان بینک، کیپٹل ایف ایکس گلوبل، وینی کی رسوئی اور اے بی بی۔
ٹورنامنٹ 19 اور 20 ستمبر 2026 کو سیون ڈسٹرکٹس گراؤنڈ، عجمان میں منعقد ہوگا۔ مقابلے لیگ اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے، جبکہ دو گراؤنڈز بیک وقت فعال ہوں گے۔ ہر ٹیم کو کم از کم تین میچز کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
لیگ کے تحت 5 اوورز فی سائیڈ کے میچز رات 9 بجے سے شروع ہوں گے، جبکہ منتظمین کے مطابق ایونٹ میں 1,000 سے زائد کارپوریٹ پروفیشنلز، خاندانوں اور کرکٹ شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
آئی سی سی ایل سیزن 2 کو سعودی جرمن ہیلتھ، وینی کی رسوئی، نیشنل بینک آف پاکستان، ایچ اینڈ زیڈ فیشنز، اے ڈی زون، ڈی ٹیکس ہاؤس، داؤد مرزا موبائل، اسمارٹ ورلڈ رئیل اسٹیٹ اور نور المدینہ رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف اسپانسرز اور پارٹنرز کی معاونت حاصل ہے۔
آئی سی سی ایل کا وژن “کنیکٹ،کولیبوریٹ،کمپلیٹ”  ہے، جس کے تحت لیگ کھیل کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ نیٹ ورکنگ، ٹیم اسپرٹ، برانڈ پروموشن اور کاروباری روابط کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
منتظمین کے مطابق سیزن 2 کے ذریعے کھیل اور کاروباری برادری کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے اور یو اے ای کی کارپوریٹ کمیونٹی کے لیے ایک یادگار کرکٹ ایونٹ پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }