امریکا: میچ کے دوران 11 سالہ کھلاڑی نے مخالف کے چہرے پر ہاکی دے ماری

17

امریکی ریاست میساچوسٹس میں یوتھ ہاکی کے ایک میچ کے دوران 11 سالہ کھلاڑی نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو پیچھے سے اسٹک مار دی۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے اسٹیٹ بریکرز کا کھلاڑی اپنی ٹیم کے گول کے قریب موجود ساؤتھ شور کنگز کے ایک کھلاڑی کے قریب پہنچتا اور اچانک اس کے چہرے پر اسٹک مار دی۔ ضرب اتنی شدید تھی کہ اسٹک دو حصوں میں ٹوٹ گئی۔

Kid should be banned from the league pic.twitter.com/f6mT0X0x7t
— J 🎙️ (@blackhawkce457) September 20, 2026

واقعے کے فوراً بعد حملہ کرنے والے کھلاڑی کو میچ سے باہر کردیا گیا۔ متاثرہ بچے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا واقعے کے بعد خیریت سے تھا۔

واقعہ ریکارڈ کرنے والے ایک شخص نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس سے قبل بھی ایک معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ تاہم، میچ میں اس کے علاوہ کوئی خاص کشیدگی نہیں تھی۔

بے اسٹیٹ بریکرز نے واقعے کے بعد بیان میں کہا کہ متعلقہ کھلاڑی کو ٹیم کی پریکٹس اور میچز سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

ٹیم کے مطابق میساچوسیٹس ہاکی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور حتمی معطلی کی مدت کا فیصلہ کرے گی، کیونکہ یہی ادارہ ریاست میں اس کھیل کی گورننگ باڈی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }