لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

19

لاہور:

سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی تھی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر فوری مقدمہ درج کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمان کی طالبہ سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور نازیبا زبان استعمال کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے طالبہ کے اپارٹمنٹ میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی اور کمرے کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے متعلق واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }