راولپنڈی میں ڈینگی کا پھیلاؤ جاری، مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی

17

راولپنڈی میں ڈینگی کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 مریض سامنے آنے کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں زیر علاج 12 مریضوں میں سے 10 میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا، ڈینگی کے شبہ میں 5 ہزار 161 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 4 ہزار 762 کیسز مشتبہ قرار دیے گئے۔

رواں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ستمبر میں 27 مریض سامنے آئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سرویلنس کے دوران 52 لاکھ 69 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی جا چکی ہے، ایک لاکھ 82 ہزار 850 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔

ڈینگی لاروا کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ہزار 798 مقدمات درج، 686 مقامات سیل اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 331 چالان کیے گئے، جبکہ 31 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سرویلنس کے لیے ایک ہزار 400 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں، جن میں 415 آؤٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ شہر میں ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی تعداد 17 ہزار 859 ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈینگی سرویلنس کے دوران 97 فیصد کوریج مکمل کی گئی۔ چکلالہ کینٹ کے سی ٹی سی 8 میں سب سے زیادہ بریٹو انڈیکس 23.94 جبکہ تخت پڑی پوٹھوہار رورل میں 19.96 ریکارڈ کیا گیا۔

ڈھوک نجّو، دھوکے بابو عرفان اور رتہ امرال بھی ڈینگی لاروا کے ہائی رسک علاقوں میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }