سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد، مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

17

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم قیصر ایوب کی اپیل خارج کردی۔

مجرم قیصر ایوب نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں بنچ نے کی ۔

درخواست گزار محمد سعید نے دونوں ملزمان کے خلاف تلہ گنگ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ مقدمے میں شریک ملزم آمون کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا گیا تھا جبکہ قیصر ایوب کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے قیصر ایوب کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }