گورنر سندھ نے کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا افتتاح کر دیا

11

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پیر کی صبح پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والی کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ عوام کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں، کراچی سے پشاور کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے چلنے والی عوام ایکسپریس وزیراعظم کے وژن کا عملی مظہر ہے، عوام ایکسپریس کا آغاز کراچی سے پشاور تک مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے موقع پر موجود مسافروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایکسپریس کی نئی اَپ گریڈڈ ریک کو جدید سفری سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، عوام ایکسپریس میں مسافروں کے لیے نئی ڈائننگ کار بھی متعارف کروائی گئی ہے جس سے مسافروں کو دورانِ سفر کھانے پینے کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، اس ٹرین سے مسافروں کو آرام دہ ، محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ریلوے کے شعبے میں بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے، ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک اہم کردار ادا کرسکتا ہے، عوام کو معیاری، محفوظ اور باکفایت سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }