امریکا کے قطر میں مذاکرات کے دعوے مکمل جھوٹ ہیں، محسن رضائی

6

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکا کے قطر میں مذاکرات کے حالیہ دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد تیل کی قیمت کم کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مقامی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنر ل میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکی اقتصادی دباؤ کم کرنے اورعالمی سطح پر تیل کی قیمت کم کرنے کے مقصد کے تحت یہ ’سراسر جھوٹ‘ پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا مذاکرات جاری رہنے یا قطر میں ملاقات ہونے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔

میجر جنرل محسن رضائی نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے دوٹوک مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ تہران نے 7 مخصوص شرائط پیش کی ہیں، جو ایرانی قوم کے ناقابل تردید حقوق ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ایران اپنی شرائط پہلے ہی امریکا تک پہنچا چکا ہے اور انہوں نے ساتھ ہی واشنگٹن کے ردعمل پر بھی سوال اٹھایا۔

ایران کے سیکیورٹی سربراہ نے ان افواہوں کو بھی مسترد کر دیا کہ ان کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات طے ہے اور ان قیاس آرائیوں کو ’بالکل بے بنیاد اور جھوٹا‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ اس وقت ہم امریکیوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی ہمارے اور واشنگٹن کے درمیان کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ امریکا اور تہران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سفارتی بریک تھرو کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }