کراچی؛ غیر قانونی کال سینٹر کیس میں مفرور ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

23

سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر کیس میں مفرور ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں غیر قانونی کال سینٹر کیس میں مفرور ملزم عاصم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ملزم کے وکیل شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں، ملزم تفتیش میں مکمل تعان کے لیے تیار ہے۔ ملزم کے 264 ساتھیوں کی ماتحت عدالت سے ضمانت ہو چکی ہے۔

عدالت نے ملزم کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

این سی سی آئی اے نے 273 ملزمان کو شاہراع فیصل سے گرفتار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }