ای سی او اجلاس، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے

6

اسلام آباد:

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ بوبور مسعودووچ عثمانوف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے، جہاں وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

 

اجلاس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ دیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مہمان وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون مضبوط بنانے اور امن، ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

 

عشائیے میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ای سی او سیکریٹریٹ کے نمائندوں، سفارتی شخصیات اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }