اسحاق ڈار کا ای سی او سیکریٹری جنرل سے علاقائی روابط، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

7

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے اقتصادی تعاون، اقتصادی روابط اور باہمی اقتصادی انضمام کے فروغ پر اتفاق کرتےہوئے ای سی او اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی تعاون، اقتصادی روابط اور باہمی اقتصادی انضمام کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور یہ ملاقات اتوار کو اسلام آباد میں ای سی او وزرا کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ای سی او خطے میں علاقائی تعاون، باہمی روابط اور اقتصادی انضمام کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی زیر صدارت ای سی او کے لیے مقرر کردہ موضوع ’مضبوط اور مستحکم اقتصادی تعاون تنظیم کے لیے علاقائیت کا احیا‘ کے تحت پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ای سی او سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزرا کونسل کے 30ویں اجلاس کے بہترین انتظامات، مہمان نوازی اور مؤثر رابطہ کاری پر پاکستان کو سراہا اور ای سی او کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں وزرا کونسل کے اجلاس اور سربراہی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارک باد دی۔

ڈاکٹر اسد مجید خان نے علاقائی تعاون اور کثیرالجہتی اشتراک عمل کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ای سی او کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی صدارت کے دوران تنظیم کی ترجیحات کی حمایت کرنے پر سیکریٹریٹ کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی صدارت کے دوران حکومت پاکستان اور ای سی او سیکریٹریٹ کے درمیان قریبی رابطہ کاری برقرار رکھی جائے گی تاکہ طے شدہ اقدامات پر مؤثر عمل درآمد اور علاقائی ترقی و خوش حالی کے مشترکہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }