شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کیلئے روہت شرما کی تیاریاں

127
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما نے تیاریاں شروع کر دیں۔

روہت شرما نے نیٹ پر لیفٹ آرم پیسرز کا سامنا کیا، جس کے لیے فاسٹ بولر انیکیت چوہدری کو انڈین ٹیم کے نیٹ پر بلایا گیا ہے۔

روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف پریشانی کا شکار رہے ہیں، 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گولڈن ڈک ہوئے، 2022 میں شاہین کی پانچ گیندوں پر چار رنز بنائے جبکہ 2018 کے ایشیا کپ میں روہت نے شاہین کی 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔

بھارتی بیٹرز پاور پلے میں پاکستانی بولرز کو کھیلنے پر بھی فوکسڈ ہیں، ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کیمپ میں اسپنرز کا سامنا کرنے کی تیاری کی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میچ دو ستمبر کو ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر فور میں بھی مقابلے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }