بیلجیئم کے اسٹار فٹبالر کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

9

بیلجیئم کے اسٹار فٹبالر روملو لوکاکو نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے ریکارڈ گول اسکورر روملو لوکاکو نے 16 سالہ انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں  اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 135 میچز میں 94 گول اسکور کیے۔

33 سالہ لوکاکو نے 2010 میں کم عمری میں بیلجیئم کی قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ چار ورلڈ کپ اور تین یورپی چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ رواں سال ورلڈ کپ میں بھی انہوں نے ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لوکاکو نے کہا کہ میں نے قومی ٹیم کے لیے گزشتہ 16 سال میں اپنی پوری کوشش کی اور اس سفر کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا۔ انہوں نے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چار ورلڈ کپ اور تین یورپی چیمپئن شپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }