– بول نیوز

83

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ ہم جلد ملکی ایئرپورٹ چلانے کے لیے متحدہ عرب امارات سے معاہدہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق طالبان حکومت نے افغانستان کے تمام ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے بہت جلد متحدہ عرب امارات سے معاہدہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے کابل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے یو اے ای کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت افغانستان کے تمام ایئرپورٹس چلائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ طالبان حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ہی افغانستان کے ایئرپورٹس آپریشنل کرنے کے لیے قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یو اے ای کے ساتھ ملکر تمام ایئرپورٹس آپریشنل کریں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کی تفصیلات سامنے نہیں آئی اور نہ ہی یہ پتہ چلا ہے کہ متحدہ عرب امارات کس حد تک ایئرپورٹس کا کنٹرول سنبھالیں گے ، انہیں ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی دی جائے گی۔

Advertisement

ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے طالبان کا بہت واضح موقف رہا ہے کہ ایک دہائی تک نیٹو کے خلاف لڑنے کے بعد وہ اب کسی بھی غیر ملکی افواج کی ملک میں واپسی نہیں چاہتے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے طالبان کے اس بیان پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

طالبان کے ساتھ مذاکراتی ٹیم میں شریک ایک ذرائع نے بتایا کہ قطر کی جانب سے ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے سیکیورٹی کی شرط بھی عائد کی گئی تھی کہ دوحا کی سیکیورٹی فورسز بھی ایئرپورٹ پر موجود ہوں گی۔

واضح رہے کہ قطر اور ترکی پہلے ہی طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان ایئرپورٹس کی بحالی میں ٹیکنیکل معاونت کے لیے عارضی طور پر اپنی ٹیمیں بھی بھیجیی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }