ٹور ڈی لاہور اوپن سائیکل ریس ،حارث علی فاتح

102

 پی او اے منجمنٹ   کمیٹی فار اسپورٹس کے زیر اہتمام ٹور ڈی  لاہور اوپن سائیکل ریس کا  انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   60 کلو میٹر طویل سائیکل ریس  میں ملک بھر سے 65 سائیکلسٹوں نے حصہ لیا ، سائیکل ریس پنجاب اسٹیڈیم   سے شروع ہو ئی ، کینال روڈ  اور مال روڈ   بھی روٹ میں شامل تھے۔

لاہور کے  حارث علی نے ٹور ڈی  لاہور اوپن سائیکل ریس جیت لی، حارث علی نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹہ 57 منٹس اور 24 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ واپڈا کے  مبشر علی دوسرے اور آرمی کے حبیب اللہ تیسرے نمبر پر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }