شام، اسرائیلی فضائی حملے میں دمشق کا ایئرپورٹ متاثر، رن وے کو نقصان پہنچا

33

جنگ زدہ مسلم ملک شام میں گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ روس نے اسرائیلی حملے کو شیطانی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسرائیل نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حزب اللہ تنظیم کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے اس ایئرپورٹ کا استعمال کر رہا ہے۔

شام کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر جمعہ کے روز اسرائیل کے فضائی حملے میں رن وے کے متاثر ہونے اور ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شامی حکومت کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رن وے کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد پروازوں کو وہاں پر لینڈنگ سے روک دیا گیا ہے۔

 

Advertisement

 

 

ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایئرپورٹ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے متاثر ہوا ہے۔ اس نے بتایا کہ تمام پروازیں کم از کم 48 گھنٹوں کے لیے ملتوی کرنا پڑیں جبکہ کچھ پروازوں کو حلب کے ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک عرب ایئر لائن کمپنی کے ایک اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بمباری میں ایئرپورٹ کے لینڈنگ کے رن وے کو نشانہ بنایا گیا اور حملے کے بعد سے کسی طیارے نے دمشق بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ٹیک آف یا لینڈ نہیں کیا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ جمعہ کے روز علی الصبح 4 بج کر 20 منٹ پر اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ اس کے گھنٹوں بعد شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پروازوں کی معطلی کچھ تکنیکی آلات کی سروس کے معطل ہونے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }