ٹیم میں شامل نہ کرنے پر نوجوان کرکٹر کی خودکشی کی کوشش

104

ٹیم میں شامل نہ کرنے پر نوجوان کرکٹر کی خودکشی کی کوشش

حیدرآباد کے نوجوان کرکٹر محمد شعیب نے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہوکر خودکشی کی کوشش کرڈالی۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق حیدر آؓباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی محمد شعیب کو گذشتہ سال بھی سینئر ڈسٹرکٹ ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا اور رواں سال بھی ان کا ایکشن مشکوک قرار دے کر انہیں باہر کردیا گیا۔

ان تمام حالات سے مایوس ہوکر نوجوان کھلاڑی نے خودکشی کی کوشش کرڈالی اور گولیاں کھالیں لیکن قسمت سے ان کی جان بچ گئی۔

نوجوان کرکٹر ڈی فارمیسی کا طالب علم ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }