وفاقی وزیر چوہدری سالک کا ایک بار پھر پنجاب میں کرپشن کا الزام، سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا

8

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 77 ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار قاضی ابراہیم گجر کی حمایت سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری سالک حسین نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ڈپٹی کمشنر گجرات کے حوالے سے گمراہ کن خبریں پھیلائی گئیں، اب مسلم لیگ (ن) کے خلاف امیدوار کی حمایت کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

سالک حسین نے کہا کہ اصل عوامی مسئلے سے توجہ ہٹانے کی دانستہ کوشش اور کرپشن کے معاملے کو ذاتی تنازع کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے معاملے کو سیاسی مخالفت یا ذاتی اختلاف کا رنگ نہ دیا جائے، اصل مسئلہ بدعنوانی ہے، جس سے توجہ ہٹائی نہیں جا سکتی۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ عوامی مفاد کا بنیادی مسئلہ بدستور بڑے پیمانے پر پھیلی کرپشن ہے۔  
– ڈپٹی کمشنر گجرات سے متعلق گمراہ کن خبروں کے بعد نئی کہانیاں سامنے لائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے ترجمان نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کی جانب سے این اے 77 میں قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کے اعلان کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ چوہدری سالک حسین یا چوہدری شافع حسین نے کسی امیدوار کی حمایت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

ترجمان ق لیگ نے سوال کیا کہ ایک مخصوص ذہنیت کب تک جھوٹے بیانیے بنائے گی ؟ ڈی سی گجرات کی تبادلے کی طرح یہ بھی جھوٹی افواہ ہے، این اے 77 میں مسلم لیگ (ق) کی ضلعی  تنظیم نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ اپنی سطح پر کیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کی جانب سے چوہدری سالک حسین پر مسلسل تنقید سے مسلم لیگی کارکن شدید نالاں ہیں، گوجرانوالہ سمیت ملک بھر کے مسلم لیگی کارکنوں میں شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی قیادت نے کارکنوں کے تحفظات سے مرکزی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے، قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا فیصلہ مقامی تنظیم کا ہے، اسے چوہدری سالک حسین یا مرکزی قیادت سے منسوب نہ کیا جائے، مسلم لیگ (ق) نے بطور جماعت این اے 77 کے ضمنی انتخاب سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }